ہمارے کورسیز

خوش خبری

ششماہی آن لائن نحوی صرفی کورس

برائے طلبہ ونوفارغین

 

درست عبارت خوانی کے خواہش مندطلبہ ،عربی تکلم ومحادثہ سے شغف رکھنے والوں  کے لیےانتہائی فرحت وشادمانی کی بات ہے کہ سماحۃ الشیخ حضرت مولانا غلام یزدانی سعدی  افضلی شیخ الادب دارالعلوم انواررضانوساری’’سابق استادجامعہ سعدیہ عربیہ کیرالا‘‘ نے  ’’سعدی  عربک  اکیڈمی‘‘ کے تحت ’’آن لائن ششماہی نحوی صرفی کورس برائے طالبات ‘‘کاآغازکیاہے جوعربی عبارت خوانی درست  کرانے  اورتحقیق وسلاست  کے ساتھ اعراب لگوانے میں   مجرب اکسیرہے۔الحمدللہ یہ کورس پوری سرگر می کے ساتھ اپنے مقصد کی طرف رواں دواں ہے،اب تک بے شمارطلبہ ونوفارغین اس کورس  سے فائدہ اٹھاچکے ہیں ،نیزبہت سارے طلبہ ونوفارغین  داخلےکے  لیے اپنانام درج  کراچکے ہیں تو آپ بھی اس  سنہرے موقع سے  بھرپوراستفادہ کریں۔

عربی زبان وادب میں  دلچسپی رکھنےوالے،  مدارس اسلامیہ  کے  فارغین ودیگرطلبہ کو اعراب وتراکیب   تحقیق  کے ساتھ درست کرنے ،قواعد کی روشنی میں عربی جملے کی تصحیح کرنے، اپنی صلاحیت  کونکھارنے،عبارت خوانی میں عمدگی پیداکرنے  ،عربی زبان  میں مہارت   ،روانی وسلاست کے ساتھ  زبان و قلم میں کمال    پیداکرنے   کےلیے ’’سعدی عربک اکیڈمی‘‘کے ماتحت  ’’آن لائن ششماہی نحوی صرفی کورس برائے طلبہ وفارغین ‘‘میں شرکت کرکے بھرپورفائدہ اٹھائیں۔مزیدسلیس بامحاورہ اردوترجمہ کرنے کاطریقہ بھی سیکھیں۔

(نوٹ)واضح رہے کہ طلبہ و  طالبات میں سے ہرایک کی کلاس الگ الگ ہوگی ۔

چند ضروری باتیں

کسی معیاری مدرسہ سےجماعت فضیلت  مکمل کی  ہویاپھرصاحب لیاقت ہو۔

آن لائن تعلیم   جاری ہے۔

بوقت داخلہ دوماہ کی فیس نوسو(۹۰۰)روپے یک بارگی اداکرنالازم ہے،پھردوماہ بعدہرماہ کے شروع میں   پانچ سو(۵۰۰) فیس پانچ تاریخ تک پیشگی جمع کرناضروری ہے۔

تعلیم بذریعہ زوم   ا یپلی کیشن  ۴۰ منٹ  دی جائے گی،بحسب ضرروت  دن کے چھوٹے بڑے ہونے کے اعتبارسےوقت تعلیم میں تبدیلی ممکن ہے۔

 درس نہ سمجھ آنے پردوران درس ہی نحوی سوال وجواب کاآپ کومکمل اختیارحاصل ہے۔

نحومیرمع اجراے  قواعد

 کےدرس سے فارغت کے بعدعربی تکلم ومحادثہ   دوسرامرحلہ

مشہوراورکثیرالاستعمال افعال مع تصریفات اورترجمہ  کے یادکرائے جائیں گے۔

افعال کوتدریبی نہج پراستعمال  کروایاجائے گاتاکہ رفتہ رفتہ عربی زبان بولنے میں آسانی پیداہوجائے۔

نحوی مشہورومتداول قاعدوں کااجرافن نحوکی مشہوروبنیادی کتابیں جیسےہدایت النحو،نحومیرمع اجراے قواعد اوربیان الاعراب  وغیرہ سے کرایاجائےگا۔

دوران کلاس  عربی ہی میں سوال  و جواب کے تبادلے کی بھر پور کوشش  کی جائے  گی ۔

سابقہ اسباق کے استحضارپر مکمل توجہ دی جائے گی۔

چنددن گزرنے کے بعد مہار ت کی چانچ  کے لیےہرایک کو  اس کےخود  ساختہ عربی جملوں  میں پانچ منٹ  کی تقریر کا موقع فراہم کیا جائے گا  ۔

عربی جملوں کی تراکیب پربقدرامکان مہارت پیداکرائی جائےگی۔

محفلوں ،بزموں اوردینی جلسوں میں عربی تقاریر واناؤنسری

عربی دعا کی مشق کرائی جائےگی۔

کورس مکمل ہونے کے بعدسندسے نوازاجائےگا۔

طلباء کے تاثرات

طالبات کے تاثرات

Shopping Cart